منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پی آئی اے مسافر طیارے حادثے کا شکار ہونے والی قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیراعظم عمران خان نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی۔اس سے قبل وزیراعظم متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کر چکے ہیں جبکہ اس واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی جاری کر چکے ہیں۔ دوسری جانب افواج پاکستان کی جانب سے بھی امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سندھ حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔خیال رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز ایئر برس 20 ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہیکہ طیارہ سیدھا زمیں پر نہیں گرا بلکہ گھروں کی عمارتوں سے ٹکراتا ہوا زمین پر آ کر گرا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…