اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہبازشریف کا یوم القدس پرانتہائی اہم پیغام جاری

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم القدس پر فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کو انصاف ملنے تک اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوال رہے گا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نہتے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے جائزقانونی حق کو اسرائیل اور بھارت پامال کررہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اسرائیل اور بھارت انسانیت کے قاتل بن چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی قرض دار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین اور کشمیر کے شہداء کو سلام ہے جن کا لہو دنیا سے انصاف کا تقاضا کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یروشلم، گولان کی پہاڑیوں اور جنوبی اردن کے معاملے پر امریکی یک طرفہ اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ظالموں کا ساتھ دے کرامریکہ دنیا میں متنازعہ اور نفرت کا نشانہ بن چکا ہے ،یوم القدس کا تقاضا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کے حق کا دفاع امت کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،امت کی سطح پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیار ہونی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی کواسلامی دنیا کے ان کلیدی تنازعات پر امت کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کام کرنا ہوگا ،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور مظلوم اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…