ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قانون سے بالاتر کوئی نہیں ،کرنل کی مبینہ بیوی کے خلاف مقدمہ درج‎ پولیس نے ’کرنل کی بیوی‘ کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنا شرو ع کردئیے‎

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہزارہ موٹروے پر پولیس اہلکار کےبدتمیزی کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون نے خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کیا تھا اور اہلکاروں کو سنگین دھماکیں اور گالیاں بھی دیں تھیں ۔ ایف آئی ار کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی اورنگزیب کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ،ایف آئی آر میں درج تفصیلات میں خود کو “کرنل کی بیوی” ظاہر کرنیوالی خاتون کو ” نامعلوم “قرار دیا گیا۔مقدمہ کے

اندراج کے بعدپولیس نے خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔ قبل ازیں کرنل کی بیوی کو روکنے کا معاملہ ۔سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اہلکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں فخر ہے ہمارے اس پولیس اہلکار پر جس نے ہمارے قانون کو کسی کے آگے جھکنے نہیں دیا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں اس جیسے اہلکار کے حوصلے کی تعریف کرنی چاہئے جس نے اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے سرانجام دیا اور اس خاتون کے آگے جھکا نہیں۔کچھ لوگوںنے مذکورہ کرنل پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طنز کیا کہ ہم سوچتے ہیں کہ کرنل کو روز اس خاتون کو دیکھ کر کیسا لگتا ہو گا جب وہ ہر صبح اس کا چہرہ دیکھتا ہے۔تا ہم کچھ لوگوں نے “کرنکی بیوی” کے نام سے سوشل میڈیا پر اکائونٹ بھی بنائے جس کے حوالے سے بھی مذاق اڑایا جا رہا تھا۔ایک صارف نے پولیس اہلکار اور اس کی فیملی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو سلامت رکھے‘‘۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…