اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان)کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی
ابر آلود رہے گا۔یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوا تھا۔۔دوسری جانبفواد چودھری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے، کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاؤں گا، پریس کانفرنس میں بتاوں گا کہ عید 24 مئی کو کیونکر بنتی ہے، یہ بھی بتاوں گا کہ رویت ہلال کمیٹی کیوںپیر کی عید کرنا چاہتے ہیں، سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں