ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہریوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے ، عوامی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے ذمے داران اور امرائے اضلاع کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عید الفطر کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لے کر ایک بڑی عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا،ہم مشکل حالات میں کراچی کے شہریوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے ، سندھ حکومت اپنے فرائض پورے کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،

اس کے سارے اعلانات محض دکھاوا ثابت ہوئے ،عوام کو اصل حقائق نہیں بتائے جارہے کہ کون سے ضرورت مندوں میں یہ اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے ۔اجلاس میں کراچی سمیت پورے ملک میں کورونا وائرس اور حکومتی لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے سماجی بالخصوص معاشی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور اس کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ اور متاثرہ افراد کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے جماعت اسلامی اور الخدمت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کا جائزہ بھی لیاگیا ۔اجلاس میں امرائے اضلاع نے اپنے اپنے ضلع میں الخدمت کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کی رپورٹس پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ہر ضلع میں کارکنان بڑی تعداد میں عوامی خدمت بخوبی انجام دے رہے ہیں،لاکھوں کی تعداد میں راشن ،پکے پکائے کھانے اورسبزی کے پیکٹس کی تقسیم سمیت شہر کے متعدد مقامات پر سستی روٹی تندور قائم کیے گئے ۔کراچی کے شہریوں کی جانب سے بھی جماعت اسلامی کے کارکنان کی خدمات کا دل کھول کر اعتراف کیا گیا اور اس کا اظہار گزشتہ دنوں کراچی میں کیے گئے سروے میں سامنے آیا جس کے مطابق کراچی کی اکثریت نے اس رائے کا اظہار کیا کہ اہل کراچی کی خدمت کرنے والی جماعتوں میں سرفہرست جماعت اسلامی اور الخدمت ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت اور جماعت اسلامی کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں جان کی بازی لگا کر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے آگے بڑھ کر کام کیا،

تمام اضلاع، ہر سطح کے ذمے داران اور برادر تنظیموں کے کارکنان نے بڑے جذبے کے ساتھ کام کیا۔لوگوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت کی خدمات کو ہر سطح پر تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں بھی عوامی خدمت کی اس تحریک کو جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ صنعتی بند ہونے سے فیکٹریوں سے خواتین کارکنان و دیگرمزدورں کو نکالاجارہا ہے،بہت سے ایسے ادارے ہیں جس میں اب تک تنخواہیں بھی نہیں ادا کی گئیں، مزدوروں کو فی الفور تنخواہیں دی جائیں،مزدوروں کو فیکٹریوں سے نکال کر بے روزگار نہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…