بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سکولوں سے چھٹیاں لیکن حکومت نے اساتذہ کو اب کس کام پر لگانے کا فیصلہ کرلیا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پنجاب حکومت نے گھر بیٹھے اساتذہ سے گند م کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ڈیوٹی پر مامور کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ماضی میں قدرتی آفت میں امدادی کام، الیکشن اور مردم شماری کی ڈیوٹی اساتذہ دیتے رہے اور اب اساتذہ کو گندم کی اسمگلنگ روکنے پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اساتذہ گندم سپلائی روکنے کے لیے بنائے گئے ناکوں پر ڈیوٹی دیں گے تاہم اساتذہ نے گندم سمگلنگ پر ڈیوٹی، روکے گئے کنوینس الاؤنس بحالی سے مشروط کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر پنجاب کی سرحد پر صوبوں کی وزارت خوراک نے مانیٹرنگ کے فرائض سر انجا دینا تھے تاہم اب اس میں اساتذہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یونین وحید مراد یوسفی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ اساتذہ کو غیر تدریسی سرگرمیوں میں نہ الجھا یاجائے۔ حکومت اساتذہ کوغیر تدریسی سرگرمیوں میں الجھا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے اساتذہ کا وقار متاثرہ ہوگا۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ چند اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بند سفری الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں حکومت نے ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ اضافی ڈیوٹی سے گھبراتے نہیں ہیں لیکن ہمیں انسداد سمگلنگ جیسے تکنیکی کام کا تجربہ نہیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں حکومتی امور چلانے کیلئے تمام سرکاری ملازمین سے کام لیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث اساتذہ سے دیگر ڈیوٹیاں لے رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں، پہلے بھی اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگتی رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…