جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

گزشتہ 50 سالوں سے تاخیر کے شکار منصوبے دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کے آغاز پر دشمن ممالک کو تکلیف، منصوبے پر عوام کی فلاح کیلئے کتنے ارب خرچ کئے جائیں گے، اعلان کر دیا گیا

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز ہو گیا ہے، منصوبے پر عوام کی فلاح کیلئے 78 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،ہمارے دشمن ممالک کو اس منصوبے سے بہت تکلیف ہو رہی ہے،داسو منصوبے سے 34 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا،

ڈیم کی تعمیر پر اپوزیشن کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ بدھ کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز ہو گیا ہے،گزشتہ 50 سالوں سے یہ منصوبے تاخیر کا شکار تھے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ پچھلی حکومتوں میں تصاویر بنوائی جاتی تھیں لیکن ہم عملی کام کر رہے ہیں،سپریم کورٹ بینچ کا بھی شکر گزار ہوں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ ہمارے دشمن ممالک کو اس منصوبے سے بہت تکلیف ہو رہی ہے،داسو منصوبے سے 34 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ اسی طرح مہمند اور دیگر منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا،پہلی وزارت ہے جس کے ماتحت واپڈا کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی ہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ دیامیر بھاشا کی عوام کی فلاح کیلئے 78 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس ڈیم کی تعمیر پر اپوزیشن کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں،فنڈنگ کیلئے بھی معاملات طے پا گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…