جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

کورونا کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے، صوبے اس بات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کر دیا

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کے عبوری حکم نامے میں قرار دیا ہے کہ آئین کے تحت وفاق کے پاس ایگزیکٹیو اختیارات ہیں اس لئے صوبے وفاقی اختیارات کا احترام کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنائیں۔سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ملک ہے،

کورونا کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے، کورونا وائرس سے کئی اموات ہوچکی ہیں اور کئی مصدقہ مریض موجود ہیں، کورونا وائرس حکومت کی ذمہ داریوں پر اضافی بوجھ ہے، حکومت نے وائرس کا سامنا کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔عبوری حکم نامے میں کہا گیا کہ پاکستان کی جدوجہد کرتی معیشت کو کورونا نے مزید جدوجہد میں ڈال دیا، عوام کا بنیادی حق ہے حکومت انہیں صاف اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرے،آئین کے تحت وفاق کے پاس ایگزیکٹیو اختیارات ہیں، آئین کے تحت صوبے وفاق کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں، صوبے وفاقی اختیارات کا احترام کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ این ڈی ایم اے، وفاق و صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کورونا وائرس کے خلاف کوششوں سے متعلق پیس رفت رپورٹ دیں۔عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا کہ این ڈی ایم اے کورونا اور ٹڈی دَل سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عدالت چیئرمین این ڈی ایم اے کی کورونا اور ٹڈی دَل کیخلاف کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے گزشتہ روز کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…