بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے باعث سابق گورنر بلوچستان انتقال کر گئے

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علما ء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقا ل گئے، رکن صوبائی اسمبلی و سابق گور نربلوچستان سید فضل آغا74برس کی عمر میں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقا ل کر گئے مرحوم کو چند دن قبل کورونا وائرس کی تشخص ہونے کے باعث تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا تھا، سید فضل آغا 1988سے 1991تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ رہے،

بعد ازاں 18اگست 1999سے 12اکتوبر 1999تک گورنر بلوچستان رہے وہ 25جولائی 2018کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے سید فضل آغا کا شمار بلوچستان کے سنیئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا اور وہ ملنسار شخصیت طور پر جانے جاتے تھے، واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین بھی کورونا وائرس کے باعث کوئٹہ میں انتقال کر گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…