منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

ٖپنجاب حکومت کا تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ، جمعتہ الوداع اور عیدالفطر بارے بھی انتہائی اہم فیصلے

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے لا ء اینڈ آرڈر نے صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات کو محکمہ صحت کے طے کردہ ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں جمعتہ الوداع، شب قدر، یوم القدس اور عیدالفطر کے موقع پر

کرونا ایس او پیز اور سکیورٹی انتظامات سمیت حساس اداروں کو دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں کی موصولہ اطلاعات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان اورصوبائی وزیر کھیل وسیاحت تیمور احمد خان نے بھی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ مومن آغا، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور دیگر افسران نے بریفنگ دی۔لاہور سے باہر صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور پولیس افسران کی ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ میں بتایا کہ عید اور دیگر ایام کے حوالے سے سکیورٹی اور کرونا لاک ڈان کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے موثر پلان ترتیب دیے گئے ہیں۔راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ جب تک نئے ایس او پیز نہیں آتے اس وقت تک مارکیٹس اور مساجد میں موجودہ ایس او پیز بالخصوص مقررہ اوقات کی سخت پابندی کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے بالخصوص چاند رات کوپبلک مقامات اور رہائشی علاقوں میں سٹریٹ کرائم پر کڑی نظر رکھی جائے اور قانون نافذ کرنے والے تمام وفاقی و صوبائی ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھ کرممکنہ تخریبی کارروائیاں ناکام بنائیں۔انہوں نے راولپنڈی انتظامیہ کو تاکید کی کہ عید کی تعطیلات کے دوران مری جانے والے سیاحوں پر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔وزیر محنت نے تجویز دی کہ عید اور دیگراجتماعات میں ہر نمازی کو ایس او پیز بالخصوص ماسک کی پابندی کے لیے مساجد کے اماموں اور کیبل ٹی وی کے ذریعے باربارآگاہی دی جائے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…