منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

سندھ حکومت کا جمعہ کے دن لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان، نماز عیدالفطر کے اجتماعات کی بھی اجازت دیدی

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

کراچی(آن لائن) سندھ حکومت کا جمعہ کے دن لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان، سندھ حکومت نے صوبے میں جمعہ کے دن لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جمعتہ الوداع کے اجتماعات کی اجازت دیدی ہے۔ صوبائی حکومت نے نماز عیدالفطر کے اجتماعات کی بھی اجازت دیدی ہے۔ اس کے ساتھ مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں کے اوقات بڑھانے کے لیے تیار ہیں،

وفاقی حکومت فیصلہ کرلے ہم مارکیٹوں کا وقت بڑھا دیں گے۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا وقت بڑھانے سے متعلق فیصلہ آیا تو قبول ہے، عوام کرونا سے بچاؤ کے ساتھ ریلیف بھی دینا چاہتے ہیں، چیف سیکریٹری کے ساتھ ایک میٹنگ ہوچکی ہے دوسری میٹنگ بھی ہوگی، میٹنگ میں جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر عملدر آمد کیا جائے گا۔دوسری جانب سندھ میں ایک دن کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 1017 مریض سامنے ہیں جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں اب تک ایک لاکھ 37 ہزار 540 ٹیسٹ کیے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران 1017 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو اب تک کا ریکارڈ ہے، اب تک صوبے بھر میں 18 ہزار 964 کیسز سامنے آئے۔1017 مریضوں میں سے کراچی میں 813 کیسز ظاہر ہوئے ہیں، آج 904 مزید مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہوگئی ہے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 316 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بھی فیصلہ آتا ہے تو اس پر عمل کریں گیے، مارکیٹس کا وقت بڑھانے سے متعلق عدالت بھی فیصلہ کرلے تو ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، ہمارے بھی کچھ تحفظات ہیں، عید اجتماعات کے لیے ایس او پیز پر عملدر آمد کرنا ہوگا، ہمارے اقدامات مخالفین کو ہضم نہٰں ہورہے ہیں، خود لاک ڈاؤن کی تعریف کرتے رہے اب مخالفت کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…