بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

خاتون قیدی کی جانب سے ویڈیو میں شکایات و الزامات انتہائی سنگین اور دلخراش ہیں، خواتین قیدیوں سے ناروا سلوک و زیادتی کا نوٹس،انتہائی قدم اٹھا لیا گیا

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا لاہور کے جیل میں قیدی خواتین سے زیادتی کے متعلق ویڈیو کا نوٹس لتے ہوئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری پنجاب کو مبینہ ویڈیو و الزامات کی فوری انکوائری کرنے کی احکامات جاری کر دیئے۔

ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ خواتین قیدیوں کو حراساں کرنے کی معاملے کی انکوائری کرکے کمیٹی کو مفصل رپورٹ جمع کیا جائے، انہوں نے کہاکہ ذیلی کمیٹی تشکیل جو خواتین قیدیوں کیساتھ ناروا سلوک و زیادتی کی شکایات کی انکوائری کی نگرانی کریگی، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی ذیلی کمیٹی ملک بھر کے تمام جیلوں کا جلد دورہ بھی کریگی۔انہوں نے کہاکہ خاتون قیدی کے الزامات نہایت سنگین و دلخراش ہیں جسکی تفتیش نہایت ضروری ہے، مبینہ خاتون قیدی کی ویڈیو کی فورنزک لیبارٹری سے تصدیق کی جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اگر جیل حکام اسطرح کی گھناؤنی جرائم میں ملوث پائے گئے تو مثالی سزا دی جائے، خواتین قیدیوں سے ناروا سلوک وحراساں کرنے کی شکایات پہلے بھی کمیٹی کو موصول ہوئی ہیں، سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ پہلے خواتین قیدیوں کے لئے علیحدہ انتظامیہ کی سفارشات کر چکی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ قیدی خواتین کیلئے علیحدہ جیل اور خواتین عملہ و انتظامیہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…