ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ایل او سی پر بھارت کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی فوج مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے میں مصروف، پاکستان کا شدید احتجاج

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،

اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ایل او سی کی معائنے کی اجازت دی جائے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاکہ 19 مئی کو ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے تین شہری شدید زخمی ہوئے،ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ کرم دین،20 سالہ محمد رضوان اور 30 سالہ حافظ الیاس شدید زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارت اب تک جنگ بندی کی 1101 مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکا ہے، بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،شہری آباد کو نشانہ بنانا 2003 کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نہتے شہریوں کو بے گناہ نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے، اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ایل او سی کی معائنے کی اجازت دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…