واشنگٹن(اے این این )امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا سے متعلق ڈیٹا پورٹل بنانے والی سائنسدان کو اعدادو شمار میں ہیرا پھیری سے انکار پر محکمہ صحت سے برطرف کردیا۔سائنسدان ربیکا جونز نیامریکی نیوزنیٹ ورک کو کی گئی ای میل میں بتایا کہ انہوں نے اکیلے دو زبانوں میں الگ الگ ایپلی کیشنز تیار کیں جن میں 6 منفرد نقشوں کے ذریعے 5 لاکھ افراد کا ڈیٹا یکجا کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا یکجا کا مقصد فلوریڈا کے لوگوں
اور تحقیق کاروں کو کورونا کی حقیقی صورتحال بتانا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ اس کے لیے انہوں نے بلامعاوضہ دوماہ تک 16 سولہ گھنٹے کام کیا، اس کے باوجود صرف ڈیٹا میں تبدیلی سے انکار پر انہیں فلوریڈا کے محکمہ صحت میں گرافک انفارمیشن سسٹم مینیجر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ربیکاجونز نے تحقیق کاروں کو خبردارکیاکہ وہ ان کیپورٹل سے ڈیٹا لینے میں احتیاط کریں کیونکہ اس میں متوقع طورپر تبدیلیاں کردی جائیں گی۔