منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی کابینہ کا یہ فیصلہ غیر آئینی ہے ، ہم نہیں مانتے، سندھ حکومت نے علم بغاوت بلند کردیا

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تین ارسا ممبرز ہٹانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیاہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ارسا کے ارکان کا تقرر صوبوں کی مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں پی ٹی آئی حکومت یکطرفہ فیصلے صادر کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ کہ دوسروں پر تعصب کا الزام لگانے والوں کے فیصلے کھلم کھلا تعصب پر مبنی ہیں جنہیں سندھ کے عوام مسترد کرتے ہیں ایک طرف وفاقی حکومت آبی وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل خاموش مگر سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء بھی خاموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اس فیصلے کو فوری واپس لے سندھ پر سیاسی حملہ آور ہونے کے خواہشمند وفاقی وزراچھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی پر کیوں خاموش ہیں جبکہ سندھ کے عوام پر ڈاکے کے خلاف سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی نجانے کیوں سانپ سونگھ گیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ کے عوام ایسے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے لہذا وفاق اپنے اس غیر آئینی فیصلے کو فوری واپس لے دوسری صورت میں سندھ حکومت قانونی چارہ جوئی کریگی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…