اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاؤن کو پاکستان میں منفی کردار بنا کر ابھارا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کو پاکستان میں منفی کردار بنا کر ابھارا گیا ہے، ڈاکٹروں کے اندر اس قدر خوف و ہراس پھیل گیا ہے کہ کراچی کے کسی اسپتال میں دوسرے امراض کے بھی ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہیں، پاکستان میں پچھلے ایک ہفتے میں
روزانہ پندرہ کورونا کیسز آرہے ہیں ہم کہہ رہے ہیں یہ وبا نہیں ہے، اس وائرس کو پھیلنے کیلئے ہجوم چاہئے جو ہم اسے فراہم کررہے ہیں۔پروگرام میں موجود محمل سرفراز نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے تحفظ کیلئے حکومت کوئی کام نہیں کررہی ہے، ڈاکٹرز پر ان کے خاندانوں کا دباؤ ہے کہ وہ اس صورتحال میں کام کرنا بند کردیں، لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا کیسوں میں بڑی تعداد میں اضافہ ہوگا جس سے ہمارا نظام صحت گرسکتا ہے۔