اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

بچوں کی موجیں ختم ، سکولز مرحلہ وار کھولنے کا پلا ن تیار

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےمرحلہ وار سکولز کھولنے کا پلان بنا لیا، کم کورونا کیسز والی تحصیلوں میں سکول کھولے جائیں گے، پہلے ہائیر اور ہائی سکینڈری سکولوں کو کھولا جائے گا، طلباء کو 3 روز سکولوں میں بلایا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مرحلہ وار سکولز کھولنے کیلئے مختلف پہلووں پر غورشروع کردیا،پہلے ایسے ڈسٹرکٹ اور

تحصیلوں میں سکول کھولے جائیں گے جہاں کورونا کے کیس کم ہوں گے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلے ہائر اور ہائی سکینڈری سکولوں کو کھولا جائے گا۔ نہم جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباء کو 3 روز سکولوں میں بلایا جائے گا۔معاشرتی فاصلہ قائم رکھنے کیلئے بچوں کی کلاسسز صبح کے وقت ، آفٹرنون اور شام کے اوقات میں کرائی جائیں گی۔ سکول کھولنے سے قبل اساتذہ اور پیرنٹس کمیٹی کو ٹریننگ دی جائے گی۔ اساتذہ ، طلباء کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ اور بخار کا ریکارڈ رکھاجائے گا۔ بخار میں مبتلا بچوں اور اساتذہ کو چھٹی دی جائے گی۔ پہلے سے پانچویں جماعت کے بچوں کا ہفتہ میں دو دن سکول لگے گا۔چھٹی،ساتویں اور آٹھویں جماعت کا تین دن سکول لگے گا۔ باقی دن بچے تعلیم گھر چینل سے گھر پر ہوم ورک اور پڑھائی کریں گے۔ جن علاقوں میں کیبل کی سہولت نہیں وہاں موبائل وین کے زریعہ بچوں کو پڑھایا جائے گا۔ موبائل وین پر مختلف علاقوں میں بچوں کو پڑھاتے وقت اساتذہ معاشرتی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں گے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے اساتذہ کو کرونا سے بچاو کیلئے تربیت دی جائے گی۔ سکولوں میں ماسک ، سنیٹائزر،سوپ اورتھرمامیٹر لازمی دستیاب ہونا لازمی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…