لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے اور اس کے اسٹیشنز میری ذمہ داری ہے، سندھ حکومت بہت انتہا پر چلی گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی سوچ کامیاب اور سندھ حکومت کو شکست ہوگی،
عید کے بعد ٹارزن کی ایک ٹانگ اسلام آباد دوسری کراچی میں ہوگی، یہ بیانیہ ختم ہو جائے گا کہ نیب نے صرف اپوزیشن پر ہاتھ ڈالا ہوا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین مرکز کی سواری ہے، اسٹیشن کے باہر سندھ حکومت کو جو کرنا ہے کرے، ریلوے اسٹیشن کے اندر معاملات کی ریلوے پولیس ذمہ دار ہے، جو ایس او پی پر عمل نہیں کرتا اسے سندھ حکومت اسٹیشن سے باہر پکڑے۔انہوںنے کہا کہ ٹرینیں چلانا وفاق کا فیصلہ ہے اس میں صوبوں کا عمل دخل نہیں، انشا اللہ آج بدھ سے 30 ٹرینیں چلائیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے ٹرینیں چلانے کا عندیہ دے دیا ہے، اللہ تعالی نے ہاتھ پکڑا تو یکم جون سے تمام ٹرینیں چلا دیں گے، ٹرینوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرائوں گا ۔انہوں نے نیب ترمیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم کو کہہ دیا نیب ترمیم کے معاملے پر میں ووٹ نہیں دوں گا، عید کے بعد ٹارزن کی ایک ٹانگ اسلام آباد دوسری کراچی میں ہوگی، یہ بیانیہ ختم ہو جائے گا کہ نیب نے صرف اپوزیشن پر ہاتھ ڈالا ہوا ہے۔