بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’’ سپریم کورٹ ملازمین کا سرکاری لیب سے مثبت اور نجی سے منفی آیا‘‘ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے کہا کہ ہفتہ اتوار کو بڑے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم صرف عید تک کیلئے دیا۔ جسٹس سردار طارق نے کہا مالز کھولنے کا الزام عدالت پر نہ لگائیں۔ اٹارنی جنرل نے جون کا مہینہ کورونا کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کی کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت،

چیئرمین این ڈی ایم اے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کورونا سے متعلق اخراجات پر وضاحت کے لیے چئیرمین این ڈی ایم اے عدالت میں موجود ہیں۔ جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہماری تشویش اخراجات سے متعلق نہیں، ہماری تشویش سروسز کے معیار پر ہے، کورونا کے مشتبہ مریض کا سرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت اور پرائیویٹ سے منفی آتا ہے،سپریم کورٹ کے لاہور کے رجسٹری ملازمین کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، ہمارے ملازمین کا سرکاری لیب سے مثبت اور نجی سے منفی آیا۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا غریب ملک ہے، ہماری معیشت کا شمار افغانستان، یمن اور صومالیہ سے کیا جاتا ہے، ہم پیسے سے کھیل رہے ہیں لوگوں کا احساس نہیں، چین میں ایک ہی پارٹی این ڈی ایم اے کو سامان بھجوا رہی ہے، مقامی سطح پر سامان کی تیاری کیلئے ایک ہی مشین منگوائی گئی، تمام طبی آلات پاکستان میں ہی تیار ہو سکتے ہیں، وقت آ رہا ہے، ادویات سمیت کچھ بھی باہر سے نہیں ملے گا، پاکستان کو ہر چیز میں خود مختار ہونا ہوگا۔سپریم کورٹ نے کہا پاکستان سٹیل چل پڑے تو جہاز اور ٹینک بھی یہاں بن سکتے ہیں، پاکستان سٹیل کو سیاسی وجوہات پر چلنے نہیں دیا جاتا، تھرڈ کلاس چیزیں باہر سے منگوائی جاتی ہیں، پاکستان میں اکثر مال سکریپ شدہ ہی بھیجا جاتا ہے، حاجی کیمپ قرنطینہ سینٹر کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ایک بار جو قرنطینہ پہنچ گیا پیسے دیئے بغیر باہر نہیں آسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…