جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

نادرا سنٹرز میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احکامات نظر انداز16 روز بعد بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوسکا

datetime 19  مئی‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) نادرا سنٹرز میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احکامات مسلسل نظر انداز، نادرا سنٹرز کھلنے کے سولہ روز بعد بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔نادرا حکام سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے پیکو روڈ نادرا سنٹر میں موثر انتظامات نہیں کرسکے ۔ بائیومیٹرک تصدیق اور قومی دستاویزات کے اجرا کیلئے آنیوالے سائلین لمبی قطاروں میں

سماجی فاصلہ برقرار رکھے بغیر دھوپ میں کھڑے رہے۔سائلین نے مطالبہ کیا کہ بائیومیٹرک تصدیق کیلئے احساس پروگرام سنٹرز کے باہر نادرا موبائل وینز کھڑی کرکے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے نادرا سنٹر کے باہر پولیس کی نفری تعینات رہی. نادرا سنٹر کے باہر قطاروں میں کھڑے افراد نے احتیاطی تدابیر کا دامن چھوڑدیا,پولیس اہلکار بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئے،احتیاطی تدابیر اپنائے بغیر قطاروں میں جڑ کرکھڑے ہونے سے سائلین میں بڑے پیمانے پر کورونا پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا،سائلین بھی غیر موثر انتظامات کا رونا روتے رہے۔نادرا سنٹرز آنے والے سائلین کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم کیلئے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کروانے آئے ہیں.عوام کے پر زور مطالبہ پر نادرا سنٹرز کھول دیئے گئے ہیں تاہم ناقص انتظامات کے باعث سائلین,نادرا کے عملہ,ڈیوٹی پر موجود گارڈز اور پولیس اہلکاروں میں بڑے پیمانے پر کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…