جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا ملک کے تمام ائیرپورٹ ٹھیکے پر دینے کا اصولی فیصلہ

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک کے تمام بڑے ائیر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ملک کے تمام ایئرپورٹس ٹھیکے پر دینے کی سمری منظوری کے لئے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی،

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے تمام بڑے ائیر پورٹس آؤٹ سورس کرنے منظوری سمیت 6 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائیگا اور اجلاس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان پالیسی بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ دستیاب وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں وفاقی کنسولیڈیشن فنڈ اور وفاق کے پبلک اکاونٹس کی کسٹڈی و آپریشنز کے لئے خزانہ ڈویژن کی سمری بھی زیر غور آئے گی جبکہ اجلاس میں انڈس ریورر سسٹم (ارسا) کی جانب سے ٹیلی میٹرک مانیٹرنگ کے زریعئے ریئل ٹائم بنیادوں پر پانی کی تقسیم و پیمائش کی سمری بھی زیر غور آئے گی اور اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشنز ایکٹ کے تحت ہیلتھ کیئر اتھارٹی بورڈ کے ممبران نامزد کرنے کی سمری کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کی بجٹ کمیٹی کے ممبران نامزد کرنے کی منظوری پر بھی غور ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…