جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

بڑے میاں نے سمدھی اسحاق ڈار کے ذریعے آف شور کمپنیز کا جال بچھایا، اب چھوٹے میاں نے جعلی اکاؤنٹس سے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگانے کی کوشش کی ،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے،بڑے میاں نے سمدھی اسحق ڈار کے ذریعے آف شور کمپنیز کا جال بچھایا، اب چھوٹے میاں نے جعلی اکانٹس سے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگانے کی کوشش کی ہے، ان کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

اپنے بیان میں مراد سعید نے کہاکہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے۔ مراد سعید نے کہاکہ ثبوت دکھائے گئے کہ کس طرح چھوٹے میاں نے پنجاب کو لوٹ کر اربوں کھربوں کی جائیداد بنائی، بڑے میاں نے سمدھی اسحق ڈار کے ذریعے آف شور کمپنیز کا جال بچھایا، اب چھوٹے میاں نے جعلی اکانٹس سے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگانے کی کوشش کی ہے۔مراد سعید نے کہاکہ ان کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی، ایسے لوگوں نے انہیں ٹی ٹیز بھیجیں جو کبھی باہر ہی نہیں گئے۔مراد سعید نے کہاکہ شہزاد اکبر نے شہباز شریف کے تمام اکانٹس کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دی، شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے بعد شہباز شریف مکمل غائب ہوگئے ہیں، شہباز شریف نے آئی ڈی پیز کا پیسہ بھی ہڑپ کیا، شہباز شریف نہ صرف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بلکہ تمام کردار بھی بے نقاب ہوگئے۔مراد سعید نے کہاکہ شہباز شریف پکڑے گئے تو کہتے ہیں میں بیٹوں کے قول و فعل کا جواب دہ نہیں، شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ ذرائع آمدن کیا ہیں، شہباز شریف نے کہا دس بھینسوں کا دودھ بیچ کر گزر بسر کرتا ہوں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…