جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کو لیکر خصوصی پرواز پاکستان کیلئے روانہ،طلبہ میں خوشی کی لہر، وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگ گئے

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طالبعلموں کو لیکر خصوصی پرواز پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان آنے کے لئے تمام طالب علموں میں خوشی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان میں پھنسے ہوئے طالب علموں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا،

چینی شہرووہان میں پھنسے طالبعلموں کو لیکر خصوصی پروازپاکستان روانہ ہوگئی، پرواز پی کے 8872 دو سو پچاس سے زائد طالبعلموں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائے گی۔روانگی سے قبل پاکستانی طالبعلموں کی ووہان ایئرپورٹ پرمکمل طبی جانچ کی گئی، تمام طالبعلموں کیکوروناٹیسٹ سرٹیفکیٹ بھی ایئرپورٹ انتظامیہ نے چیک کئے، طیارہ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔پاکستانی طالب علموں کوکلیئرنس کے بعد جہاز میں سفر کی اجازت دی گئی، پاکستان آنے کیلئے تمام طالب علموں میں خوشی لہر دوڑ گئی اور جہاز میں پاکستانی طلبعلموں نے وزیر اعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔یاد رہے 9 مئی حکومت نے 3 ماہ بعد پاکستانی طلباکی واپسی کیلئے خصوصی پرواز ووہان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا 18 مئی کوپہلی پرواز چین کے شہر ووہان بھیجی جا رہی ہے،250 سے زائد طلبا کو پاکستان واپس لانے کے انتظامات کر لیے گئے، بہادر طلبا پر وزیراعظم خان اور پوری قوم کو فخر ہے۔بعد ازاں وفاقی حکومت نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں رعایتی قیمت پر فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…