جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

کرونا وائرس، سندھ سے بھی اچھی خبر آ ہی گئی، درجنوں مریضوں کے صحت یاب ہو نے کی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 18  مئی‬‮  2020 |

کراچی (آن لائن)سندھ میں مزید 280مریض صحت یاب ہوگئے، موزی وائرس سے نارمل زندگی کی جانب لوٹنے والوں کی تعداد 4 ہزار 489 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 864کورونا کے نئے کیسز آئے، کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے، 136 مریض کی حالت تشویشناک ہے،

4679 کورونا کے ٹیسٹ کئے جس میں 864 نئے مریض ظاہر ہوئے، ابتک 127573 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 17241 مریض سامنے آئے، مزید 3 مریضوں کے انتقال سے مجموعی تعداد 280 ہوگئی ہے، اس وقت 12472 مریض زیرعلاج ہیں، زیرعلاج 11095گھروں، 815 مراکزاور 562 اسپتالوں میں ہیں،136 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں 29 وینٹی لیٹرز پر ہیں، مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 280 مزید مریض صحتیاب ہوکر نارمل زندگی کو لوٹ گئے،صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489 ہوگئی ہے، 864کیسز میں 657 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہیں، ضلع شرقی میں 171، ملیر میں 141 اور ضلع جنوبی 117 نئے کیسز پورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں 94، کورنگی میں 75 اور ضلع غربی 59 مزید کیسز سامنے آئے، گھوٹکی میں 31، جیکب آباد میں 30 اور لاڑکانہ میں 21 نئے کیسز ظاہر ہوئے، سکھر میں 17، شکارپور اور قمبر-شہدادکوٹ میں 7-7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹھٹھہ اور کشمور- کندھ کوٹ میں 5-5 مزید کورونا کیسز سامنے آئے، مٹیاری اور نوشہروفیروز میں 2-2 نئے کیسز ظاہر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ایک بار پھر احتیاط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر سیکھنا ہونگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…