منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین، خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت اور شوگر مافیا ہو، سائیں بزدار کی مجال انکار کر سکیں شاہد خاقان عباسی نےبطور وزیراعظم چینی کی کتنے روپے کی سبسڈی دی تھی ، شوگر انڈسٹری کتنا انکم ٹیکس دے، کتنا ٹیکس چوری کرے۔۔۔ ۔سن کر آپ کے پاؤں سے زمین نکل جائے گی، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے کالم ’’ شوگر کہانی ‘‘ میں لکھتےہیں کہ ۔۔۔۔اب وفاق سے ایکسپورٹ اجازت ملنے اور سبسڈی صوبوں سے لے لو کے بعد شوگر مافیا مبینہ طور پر رزاق داؤد، جہانگیر ترین، خسرو بختیار اینڈ کمپنی کی سربراہی میں عثمان بزدار کے پاس جا پہنچا، اب ایک طرف جہانگیر ترین، خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت اور شوگر مافیا ہو، سائیں بزدار کی مجال انکار کر سکیں،

وہی ہوا، جو ہونا تھا۔سائیں بزدار نے 5روپے 35پیسے فی کلو کے حساب سے 15شوگر ملوں کو 3ارب کی سبسڈی دیدی، اب اس پوری ایکسپورٹ، سبسڈی کہانی میں مبینہ طور پر رزاق داؤد، اسد عمر، عثمان بزدار، خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت، جہانگیر ترین، شوگر مل مالکان، ای سی سی، وفاقی کابینہ ذمہ دار، کس پر کتنی ذمہ داری، یہ علیحدہ بحث، مگر یہ طے، جو ہوا، سب کی ملی بھگت سے ہوا۔اب آ جائیے، اس بات پر کہ انکوائری کمیشن نے مراد علی شاہ کو کیوں بلایا، انکوائری کمیشن نے مراد علی شاہ کو خط لکھا کہ وہ پیش ہوں، پہلے سندھ سرکار نے یہ جواز گھڑا کہ چونکہ سندھ نے چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی نہ سبسڈی کی، لہٰذا مراد علی شاہ کی پیش ہونے کی ضرورت ہی نہیں، جب بتایا گیا کہ سندھ سبسڈی دے چکا تو سندھ ایڈووکیٹ جنرل نے انکوائری کمیشن کو خط لکھ دیا کہ ایک تو کمیشن کو یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ وزیراعلیٰ کو بلا سکے، دوسرا کمیشن 2019-20ء کا آڈ ٹ کر رہا اور سندھ حکومت نے ان سالوں میں سبسڈی نہیں دی۔اس خط کے جواب میں انکوائری کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط لکھا کہ وزیراعظم کے بنائے کمیشن کے ٹی او آر کے تحت ہم آپ کو بلا سکتے ہیں، تبھی تو رزاق داؤد، اسد عمر، عثمان بزدار بھی پیش ہو چکے، دوسرا ہم 2سالوں کا نہیں 5سالہ آڈٹ کر رہے ہیں، گو کہ پھر بھی وزیراعلیٰ سندھ پیش نہیں ہوئے۔لیکن سوال یہ، انکوائری کمیشن انہیں کیوں

بلانا چاہتا تھا، اس کا جواب یہ، دسمبر 2017کو بحیثیت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 10روپے 70پیسے فی کلو چینی کے حساب سے 20ارب کی سبسڈی دی، اس سبسڈی کے بعد سندھ حکومت نے 9روپے 30پیسے فی کلو کے حساب سے مبینہ طور پر اپنی ملوں (اومنی، زرداری) کو مزید سبسڈی دیدی، اندازہ کریں، وفاق سے سبسڈی، پھر خود کو خود سبسڈی، یہ غیر قانونی سبسڈی کیوں دی گئی، یہی پوچھنے کیلئے

کمیشن نے مراد علی شاہ کو بلایا۔آپ کے علم میں یہ تو ہوگا ہی کہ جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ 35والیمز جے آئی ٹی رپورٹ میں یہ آچکا کہ سندھ میں کس طرح بیمار صنعتی یونٹ سبسڈی، غریب کسان سبسڈی، گنا سبسڈی، ٹریکٹر سبسڈی کھا لی گئی، یہی جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ جے آئی ٹی رپورٹ نے بتایا کہ کیسے سندھ اسمبلی، سندھ کابینہ سے قراردادیں پاس کروا کر زرداری، اومنی شوگر ملوں کے پاور پلانٹس کے

بجلی ریٹس تبدیل کئے گئے، اپنی شوگر ملوں کو خود ہی سبسڈیاں دی گئیں۔سنا جا رہا، اس شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ میں اور بھی بہت کہانیاں، دیکھتے ہیں، یہاں جاتے جاتے 3باتیں، پہلی بات، پاکستانی قوم ہر ماہ 50کروڑ کلو چینی کھا جائے، مطلب ہماری کھپت 6ارب کلو سالانہ چینی، اب شوگر مافیا مصنوعی چینی بحران پید ا کرکے جب 16روپے فی کلو چینی کی قیمت بڑھائے گا تو سالانہ کتنا کمائے گا،

خود ہی حساب کتاب کر لیں، دوسری بات، شوگر انڈسٹری کتنا انکم ٹیکس دے، کتنا ٹیکس چوری کرے۔تفصیلی رپورٹ آ لینے دیں، یہ کہانی سن کر آپ کے پاؤں سے زمین نکل جائے گی، تیسری بات، ہاؤس آف شریف کی ایک مل العریبیہ شوگر مل کا بھی آڈٹ ہوا، یہ مل حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز کی ملکیت، باقی شوگر ملوں کی طرح جب انہیں بھی یہ خط لکھا گیا کہ آپ یا آپ کا کوئی نمائندہ پیش ہو تو انہوں نے اپنا وہ ڈائریکٹر ٹیکنیکل بھیج دیا، جس نے انکوائری کمیشن میں آکر کہا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…