جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ایک اور اہم سنگ ِ میل عبور کر لیا ، نیشنل گرڈ کو 8 ارب یونٹ بجلی فراہم ،جانتے ہیں کتنا ریونیو حاصل ہوا؟

datetime 18  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن )969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ایک اور اہم سنگ ِ میل عبور کر لیا ہے، پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو 8 ارب یونٹ بجلی فراہم کی جا چکی ہے، پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی کی اِس مقدار کی بدولت 80 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔

واپڈا اعلامیہ کے مطابق نیلم جہلم پراجیکٹ نے یہ اہم ہدف اِس حقیقت کے باوجود حاصل کیا ہے جبکہ جولائی اور اکتوبر2019 کے دوران لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے بھارت نے شدید گولہ باری کی اور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی ورکرز کو ان کے تحفظ کے پیشِ نظر پراجیکٹ ایریا سے نکالنا پڑا۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپنی ڈیزائن کردہ صلاحیت کے مطابق آپریشنل ہے اور نیلم جہلم اور واپڈا کے انجینئرز اور سٹاف مشکل حالا ت کے باوجود پراجیکٹ کو مستعدی اور مہارت کے ساتھ چلا رہے ہیں۔دشوار گزار پہاڑی علاقے میں تعمیر کئے گئے نیلم جہلم پراجیکٹ کو انجینئرنگ کا شاہکار تصور کیا جاتا ہے۔ پراجیکٹ کا 90 فیصد حصہ زیرِ زمین تعمیر کیا گیا ہے۔اِس کے چار پیداواری یونٹ ہیں اور ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت242. 25 میگاواٹ ہے۔ منصوبے کے پہلے یونٹ سے اپریل 2018 میں بجلی کی پیداوار شروع ہوئی تھی۔ چاروں یونٹ مکمل اور فعال ہونے کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ نے 14 اگست2018 کو پہلی بار اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق969 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ منصوبہ سے 9 اپریل 2019 کو ایک ہزار 40 میگاواٹ تک بجلی پیدا کی گئی جو اِس منصوبے کے الیکٹرومکینیکل آلات خصوصا ٹربائن کی اعلی استعدادِ کار کی عکاسی کرتا ہے۔ آج کل دریائے نیلم میں ہائی فلو سیزن کی وجہ سے پانی کی مطلوبہ مقدار دستیاب ہے اور نیلم جہلم اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…