حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان انسانیت۔۔۔۔ حکومتی رویہ کس چیز پر مجبور کرنے لگا !جمعتہ الوداع، عید الفطراور ختم القرآن کی تقاریب کرائی جائیں گی یا نہیں ؟ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر دیا

18  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعۃ الوداع، عید الفطر اور ختم القرآن کی تقاریب کرانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رویہ مجبور کررہاہے کہ ایسا اقدام اٹھائیں، مساجد کے ساتھ ایک رویہ اور بازاروں مارکیٹوں، منڈیوں کیساتھ دوسرا رویہ قابل تشویش ہے، مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر بہرصورت اختیار کی جائیں۔ پیر کو جمعیت علماء اسلام کے

سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم نے پہلے دن ہی سیاست سے ہٹ کر حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان انسانیت کے خاطر کیا، نہ صرف مدارس کو بند کیا بلکہ جمعیت کے جلسے اجلاس تک ملتوی کئے اور اپنے رضاکار خدمت کے لئے پیش کئے۔ مولانا فضل الرحمن نے مساجد مین جمعۃ الوداع کے اجتماعات ختم القرآن کی تقاریب اور عید کے اجتماعات کرنے کا اعلان کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومتی رویہ مجبور کررہاہے کہ ایسا اقدام اٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ مساجد کے ساتھ ایک رویہ اور بازاروں مارکیٹوں، منڈیوں کیساتھ دوسرا رویہ قابل تشویش ہے ،ایسا لگ رہا ہی کہ کرونا کو بہانہ بناکر مذہب کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر بہرصورت اختیار کی جائیں۔ مولانا فضل الرحمن نے اپیل کی کہ عید پر کارکنان اپنے گھروں تک محدود رہیں اس بار عید کی مبارک کے لئے کہیں سفر نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…