ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

حدیث مبارک:’’موت کا علاج ہوتا تو سینا مکی میں ہوتا ‘‘ سینا مکی کورونا وائرس کے علاج میں معاونت کرسکتی ہے،کسی کو اگر صبح وائرس ہے تو انشا ءاللہ اس کے استعمال سے رات کو ختم ہو جائے گا، معروف سائنسدان سمیت طبی ماہرین نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

datetime 18  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینا مکی میں اینٹی باڈیز پائی گئی ہیں اس سے کسی بھی قسم کے فلو کا بہترین علاج کیا جا سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطا ء الرحمن دعویٰ کیا ہے کہ میں سینا مکی پر ریسرچ کر چکا ہوں میرے مطابق اگر کوئی شخص گلے کے مرض میں مبتلا ہو تا تو یہ بطور دوا زبردست نتائج دے سکتی ہے ،لیکن کرونا وائرس کے

حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن سینا مکی کو کرونا مریضوں پر استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔پروگرام میں موجود مولانا بشیر نے حدیث کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ نبی کریمؐ کا ارشاد فرمایا: اگر موت کا علاج ہوتا تو سینا مکی میں ہوتا ‘‘۔جبکہ ڈاکٹر بشیر فاروقی نے اس کا مرکب بنانے کا طریقہ کار شیئر کرتے ہوئے کہا ہے پانی کو ابال کر تھوڑی سی سینا مکی اس میں ڈال کر پکنے دیں ، کسی کو اگر صبح وائرس ہے توانشا ءاللہ اس کے استعمال سے رات کو ختم ہو جائے گا ۔قبل ازیں عروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کی ساخت کا پتا لگا لیا ہے۔ وائرس کی ساخت سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر عطاء الرحمان نےنجی نیوز ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا ایک حد تک فائدہ ہے۔ دس سے گیارہ کروڑ لوگوں کو کھانا پہنچانا آسان کام نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر موسمیاتی تبدیلیاں اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ مہلک وائرس سے

نمٹنے کیلئے جسم میں اینٹی باڈیز اور سفید خلیات کا ہونا ضروری ہے۔ کورونا سے مضبوط قوت مدافعت والا شخص ہی بچ سکتا ہے۔ شہد، پھلوں اور سبزیوں کے استعمال بہت مفید ہے۔اس سے قبل ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیق جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ یہ سینٹر کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈبیالوجیکل سینٹر کاحصہ ہے۔ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ دوا کی تیاری میں اربوں ڈالر اور کئی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود دوائیوں کا جائزہ لے گی۔ موجود دوائیوں کا کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے بلایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…