منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

حکومت اورٹرانسپورٹرزکے درمیان ایس او پیز کے معاملے پر اختلافات ،ٹرانسپورٹرزنے گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان کر دیا

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )ٹرانسپورٹرزاور حکومت کے درمیان ایس او پیز کے معاملے پر اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے حکومتی اجازت کے باوجود آج ( پیر) سے ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا عندیہ دیا ہے ۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

ہم نے حکومت کے کہنے پر کرایوںمیں 20فیصد کمی کا اعلان کیالیکن اب ہمیں پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کا پابند کیا جارہا ہے جوکسی صورت بھی ممکن نہیں۔حکومت کی جانب سے ایس او پیزتحریری طور پر فراہم نہیں کئے ،حکومت نے مذاکرات میں جو ایس او پیز بتائے تھے وہ کچھ اور تھے اوراب نظر کچھ اور آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں 20فیصد کرائے کم کر کے پچاس فیصد مسافروںکے ساتھ ٹرانسپورٹ چلا کر اپنے اخراجات پورے نہیں کر سکتے ،اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ آج پیر سے پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدپاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں25 سے 30فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے ۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…