منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

لاک ڈائون میں نرمی کے بعد 26 سے زائد صنعتوں او ران سے متعلقہ دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی ) پنجاب حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد 26 سے زائد صنعتوں او ران سے متعلقہ دکانوںکو پیر کے روز سے کھولنے کی اجازت دیدی ہے ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی منظوری سے 26 مزید صنعتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ صنعت و تجارت پنجاب نے متعلقہ انڈسٹریز کے لئے ایس اوپیز بھی جاری کردیئے ہیں۔ دفاع سے متعلقہ اشیا ء تیار کرنے والی انڈسٹری ،پاورلومز، فوڈ انڈسٹری، فلاور ملز، پولٹری فیڈ ملز، رائس ملز ،لائیو اسٹاک سے متعلقہ کاروبار ،حفاظتی لباس، ماسک، گلوز تیار کرنے، اسٹوریج، پرنٹنگ، پیکنگ ،دودھ اور دودھ سے بننے والی اشیا ء ،سینی ٹائرز، صابن، ٹشو پیپرز ،آئل اینڈ گیس پرڈوکشن کمپنیوں، پاک عرب ریفائنری کمپنی، کھاد بنانے والے فیکٹریوں کو پرڈوکشن، ٹرانسپورٹیشن، اسٹوریج ،ٹریکٹر، تھریشر، ہارویسٹر بنانے والی کمپنیوں بیج، کھاد، زرعی ادویات، جانوروں کے چارے کی دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔جن صنعتوں کو کاروبارکی اجازت دی گئی ان سے وابستہ شعبوں کو بھی کام کی اجازت ہوگی۔ میچ باکس، ایل پی جی آئوٹ لٹس، سوڈا ایش انڈسٹری کو بھی اجازت مل گئی۔ موبائل فون بنانے والے کمپنیوں، اینٹوں کے بھٹے، ریت بجری، سیمنٹ، چھتیں تیار کرنے والے کارخانے بھی آج سے کھل جائیں گے اورسائیکل، موٹر سائیکل، کار کے انڈسٹری کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…