کوٹ غلام محمد(این این آئی) راشن نہ ملنے کے خلاف کوٹ غلام محمد پریس کلب کے سامنے دیہاڑی دار مزدورکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مزدوروں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔
کوٹ غلام محمد وارڈ نمبر 7کے رہائشی دیہاڑی دار مزدورں نے جمعدار ریوا چند کی قیادت میں پریس کلب کوٹ غلام محمد پہنچ کر دھرنا دیا اور احتجاج مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دو ماہ لاک ڈائون کوہوگئے تاحال ہمیں راشن نہیں دیا گیا۔ہم دیہاڑی دار مزدور ہیں اور ہمیں کئی کئی دن مزدوری نہیں ملتی اگر مل بھی ہے تو وہ ناکافی ہوتی ہے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اوربچے فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی امداد میں سے بھی یہاں کی انتظامیہ کونسلر چیئرمین کسی نے بھی ایک کلو آٹا تک نہیں دیا سب اپنے اپنے کو نواز رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خدارا ہماری مدد کی جائے ہمارے بچے بھی روٹی کھاتے ہیں ہم اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدور دیہاڑی دار طبقہ کو نظر انداز نہ کیا جائے اور ہماری مدد کی جائے۔