پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

شریف خاندان کے گھر میں اتنی دولت ہے کہ عزت رکھنے کی جگہ بچی ہی نہیں، سلمان شہباز ہمارا کمزور پوائنٹ تھا، کس لیگی شخصیت نے اس بات کا انکشاف کیا، معروف صحافی کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف و سینئر صحافی ہارون رشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ حضور نبی اکرمؐ نے کہا کہ جب کوئی چیز خریدو تو بازار میں تین جگہ سے پوچھا کرو۔ جو قول رسولؐ ہے اسی میں سچائی ہوتی ہے۔ معروف صحافی نے کہاکہ یہ گول ٹیبل ہے اس کی جگہ چوکور ٹیبل خریدنے جاتا ہوں تو ایک دکاندار کہتا ہے کہ دو لاکھ کا ہے دوسرا کہتا ہے کہ تین لاکھ کا ہے

مگر ایک آدمی کہتا ہے کہ یہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار کا ہے تو میں وہ خرید کر لے آتا ہوں اس کی کوالٹی بھی وہی ہے تو اس میں میں نے بچت کون سی کی میں نے تو اسے اس کی صحیح قیمت پر خرید لیا۔ معروف صحافی نے کہاکہ شہباز شریف احسان چڑھا رہے ہیں کہ میں نے صحیح قیمت پر بارگین کرکے فلاں چیز خرید لی یعنی حق تو میرا یہ تھا کہ میں کرپشن کرتا مگر میں نے نہیں کی قوم کو میرا احسان مند ہونا چاہیے، یہ دلیل اتنی بودی ہے کہ انہیں دینی نہیں چاہیے، شریف خاندان اور زرداری خاندان کے کرپٹ ہونے میں کوئی شبہ نہیں اور اگر یہ بچ جاتے ہیں کبھی، جیسے ملک احمد خان کہتے ہیں کہ ہمارا ایک کمزور پوائنٹ تھا سلمان شہباز، اسکو ہم نے بھگا دیا یہ بات انہوں نے کسی دوست سے کہی۔ نیب نے 23 اثاثے منجمد کئے تھے ان کے۔ یہ کیوں نہیں عدالت جاتے، عدالتیں تو بڑی ریلیف دیتی ہیں، ماڈل ٹاؤن میں، جوہر ٹاؤن میں، جوڈیشل ٹاؤن میں، پیر سوہاوہ میں، کہاں کہاں 23 جائیداد ان کی تھیں جو منجمد کیں، عدالت کیوں نہیں جاتے، ماڈل ٹاؤن میں بھی دو گھر منجمد ہیں، وہ گھر مشرف نے لے لئے تھے لیکن شاہ عبداللہ کے کہنے پر یہ واپس کر دیے گئے تھے، معروف صحافی نے کہا کہ جس شخص نے چوری نہیں کی ہوتی وہ آرام سے تلاشی دے دیتا ہے، ان لوگوں کو عزت چاہیے، شریف خاندان کے گھر میں اتنی دولت ہے کہ عزت رکھنے کی جگہ بچی ہی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…