منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

لوگ مساجد میںجشن نزول قرآن کی تقاریب روایتی مذہبی جوش وخروش سے منائیں جمعۃ الوداع ،عید الفطرکے اجتماعات محدود نہیں کرینگے‘اہم مذہبی شخصیت کا دو ٹوک اعلان

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جمعۃ الوداع ،عید الفظرکے اجتماعات محدود نہیں کرینگے۔لوگ مساجد میں جشن نزول قرآن کی تقاریب روایتی مذہبی جوش وخروش سے منائیں۔عبادات کی ادئیگی کیلئے آسانیں پیدا کی جائیں،اشاعت دین کیلئے اہل ثروت مدارس کی امداد کریں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر(این سی اوسی) عیدالفطرکے اجتماعات کومحدود کرنے کی سفارش نہ دے کیوں کہ عید الفطرکی نماز ’’واجب‘‘درجے کی عبادت ہے اس لئے پہلے کی طرح عیدگاہ اورمساجد میں عیدالفطرکی نماز اداہونی چاہیے۔عوام کی سہولت کے لئے لاک ڈائون میںنرمی کی جا رہی ہے توعبادات کی ادائیگی میں بھی سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔جس طرح ایس اوپیزکے ساتھ زندگی کے مختلف شعبہ جات کوکھولاجارہے ہے ایسے ہی مزارات اورمدارس کھولنے کے لئے بھی علماء ومشائخ اورناظمین کی باہمی مشاورت سے ایس او پیز تیارکئے جائیں۔تاکہ عید کے بعد مدارس میں نئے تعلیمی سال کاآغاز ہوسکے۔انسداد کرونا کے حوالہ سے دہرے معیارپرمبنی حکومتی پالیساں قبول نہیں۔عید الفطرکے اجتماعات معمول کے مطابق ہونگے‘اس کے انعقاد میں حکومت رکاوٹیںنہ ڈالے۔تمام شعبہ ہائے زندگی میں لاک ڈائون میں نرمی کی جارہی ہے جبکہ مذہبی معاملات کی ادائیگی کے حوالے سے مزید سختیاں افسوسناک ہیں۔کرونا وائرس پرقابو پانے کے بجائے حکومت مذہب کوکنٹرول کرنے میں مصروف نظرآرہی ہے۔کرونا وائر س کی آڑ میںائمہ وخطباء کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔گرفتار ائمہ وخطباء کورہا کیاجائے اوران پر ناجائز قائم مقدمات کوفی الفورختم کیا جائے۔عامۃ ا لناس عید الفطرکے اجتماعات محدود کرنے کی حکومتی احکامات پرکسی صورت عمل نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ دین اسلام کی ترویج واشاعت کے لئے مدارس دینیہ کو مناسب وسائل کی فراہمی تمام مسلمانوں پر لازم ہے۔اہل ثروت اپنے مال میں سے کرونا کی وجہ سے خصوصی طور پر مدارس کی اعانت کریں تاکہ دین کی اشاعت کے مشن کواحسن طریقے سے آگے بڑھایاجاسکے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…