پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کرونا ایمرجنسی ، ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کیوں کی؟ عدالت نے سیکرٹری صحت کیخلاف تحریری حکم جاری کر دیا

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )کورونا ایمرجنسی کے دوران عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر کے خلاف کارروائی پر سیکرٹری صحت کو توہین درخواست میں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تادیبی کارروائی کا شکار ہونے والے ڈاکٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

درخواست گزار ڈاکٹر نے الزام عائد کیا کہ کورونا ایمرجنسی کے دوران طبی عملہ کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے روکنے کے عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری صحت نے میرے خلاف کارروائی کی۔عدالت نے سیکرٹری صحت سے وضاحت طلب کی کہ عدالتی حکم کے باوجود عالمی وبا کی ایمرجنسی کے دوران اس قسم کا ایکشن کیوں لیا عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کرونا ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کے خلاف کیسز کا فیصلہ اس وقت کرنامناسب نہیں، کیس کا فیصلہ کرنے سے کرونا ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرز متاثر ہو سکتے ہیں،وبا کے دوران ڈاکٹرز،ہیلتھ ورکرز،نرسز، پیرمیڈیکس غیر معمولی ڈیوٹی پر ہیں،طبی عملہ بغیر ڈیوٹی ٹائم کی پروا کئے مشکل حالات میں کام کر رہا ہے،عدالت نے سیکریٹری صحت کوتین جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…