اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے صوبوں کو ملک بھر میں جمعتہ الوداع اور نمازِ عید کے اجتماعات محدود کرنے کی تجویز ارسال کردی ساتھ ہی عیدالفطر پر 7 روزہ تعطیلات کی تجویز بھی دی ہے۔میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو تجاویز ارسال کردی ہیں جس میں کہا گیا کہ مساجد میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات محدود رکھے جائیں اور ہرمسجد میں
الگ الگ اوقات میں چھوٹے چھوٹے اجتماعات کیے جائیں جب کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 7 روز کی تعطیلات کی بھی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے بھی صوبائی حکومتوں کی مشاورت جاری ہے، سندھ حکومت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تجاویز پر اپنی آراء سے آگاہ کرے گی۔