جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

لاک ڈائون میں نرمی ، صرف 4 دنوں میں شہریوں نے اربوں کی خریداری کر لی

datetime 16  مئی‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن ) 4 دن دکانیں کھولنے سے لاہور شہر میں 25 ارب روپے کا کاروبار ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے میں 4 روز لاک ڈان میں نرمی کے بعد شہربھر کے بازاروں میں 25 ارب روپے سے زائد کی خریداری کی گئی۔ تاجر رہنماں کا کہنا ہے کہ شہریوں نے جوتے کپڑے اور ریڈی میڈ گارمنٹس خریدنے کو زیادہ ترجیح دی۔

اعداد وشمار میں لاہور کی لبرٹی مارکیٹ ، اچھرہ بازار ، انارکلی کو شامل کیا گیا ۔جہاں خواتین کا زیادہ رش رہا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے بعد مالز کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ حکومت پنجاب کا لاک ڈاون میں مزید نرمی کا اقدام، وزیراعلی پنجاب نے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت پیر سے دی جائے گی۔وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہو گا۔ تھرمل گن سے چیکنگ ، ہینڈ سینٹی ٹائزز ، ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا۔ حکومت پنجاب نے آٹو موبائل انڈسٹر ی پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت دی ہے۔ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے لئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس کے بعد پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…