لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کے لئے پہلا کارچارجنگ مرکز قائم کر دیا گیا، پاکستان کی تیل کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (جی او) گو نے اپنے آئوٹ لیٹس پر الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ کی سہولیات متعارف کرا دی ہیں، 15 مئی کو لاہور میں ایکسپو سینٹر کے قریب گو کمپنی کی ملکیت میں چلنے والے آئوٹ لیٹ پر سی او سی او ۔3 پر پہلے چارجنگ آئوٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
گو کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او خالد ریاض کا کہنا ہے کہ ہم اپنے گاہکوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔ چیف اسٹرٹیجی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر عمار علی طلعت نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ گو کا ارادہ ہے کہ موٹر ویز اور اہم قومی شاہراہوں سمیت پورے نیٹ ورک کے کلیدی مقامات پر ای وی چارجرز کو نصب کیا جائے۔ یہ ای وی مالکان کو سہولت دے گا کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے پاکستان میں سفر کر سکیں گے۔