اسلام آباد (این این آئی) رہنما پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ ملک کی آبادی 22 کروڑ شیخ رشید نے 24 کروڑ لوگوں کو مسافر بنا دیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لگتا ہے پوری حکومت ہوش میں نہیں ہے ، ملک کی آبادی 22 کروڑ ہے 24 کروڑلوگوں نے
ٹرین میں بکنگ کیسے کرائی ،قوم شیخ رشید کو سنجیدگی سے نا لیں یہ حکومت کا فالتو پرزہ ہے ۔قادر پٹیل نے کہاکہ وزیر اعظم نے جاپان اور جرمنی کیسرحدیں ملائی تھیں ،وہ وقت دور نہیں جب شیخ رشید نالہ لئی کے کنارے جہاز اڑاتے نظر آئیں گے۔