جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بھارتی شرانگیزی اور فتنہ پردازی کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ استصواب رائے کے لئے کشمیریوں کی قانونی وجائز جدوجہد کو ’’دہشت گردی‘‘ کے طورپر بیان کرنے کی بھارتی شرانگیزی اور فتنہ پردازی کامیاب نہیں ہوگی،بھارت کی جانب سے توجہ ہٹانے، حقائق کو چھپانے، توڑنے مروڑنے اور جنگی جنون کی مسلسل کوششیں جنوبی ایشیاء کے امن وسلامتی کیلئے خطرناک ہیں،

عالمی برادری کوصورتحال کی نزاکت سمجھتے ہوئے بھارت پر زوردینا ہوگا کہ علاقائی امن واستحکام کے مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا کے سوالات پر کہا کہ ہم بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہیں جس میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ یہ ہتھکنڈے مایوسی کے عالم میں ان بھارتی کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد دنیا کی توجہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں سے ہٹانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو کشمیریوں کی مقامی مزاحمت کا سامنا ہے جو کشمیریوں پربھارت کے بدترین جبرواستبداد اورڈھائے جانے والے مظالم کا براہ راست نتیجہ ہے۔ استصواب رائے کے لئے کشمیریوں کی قانونی وجائز جدوجہد کو ’’دہشت گردی‘‘ کے طورپر بیان کرنے کی بھارتی شرانگیزی اور فتنہ پردازی کامیاب نہیں ہوگی۔ بھارت کی جانب سے توجہ ہٹانے، حقائق کو چھپانے، توڑنے مروڑنے اور جنگی جنون کی مسلسل کوششیں جنوبی ایشیاء کے امن وسلامتی کے لئے خطرناک ہیں۔ عالمی برادری کوصورتحال کی نزاکت سمجھتے ہوئے بھارت پر زوردینا ہوگا کہ علاقائی امن واستحکام کے مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…