پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

فلورملزایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا، تمام فلور ملیں بند کرنے کا فیصلہ، آٹے کی قلت کا خدشہ

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )فلورملزایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملوںمیں چھاپوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے پنجاب کے چیئرمین عبدالرئوف مختار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

موجودہ صورتحال میں کاروبار کرنا محال ہو گیا ہے اس لئے پنجاب کی تمام فلور ملیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔محکمہ خوراک نے 72 گھنٹے پسائی کیلئے گندم مل میں رکھنے کی اجازت دی تھی لیکن فلورملز کے پاس 48 گھنٹے کی گندم بھی موجود نہیں ۔انتظامیہ گندم خریداری میں بدترین ناکامی کے بعد اب ملز میں موجود گندم جبری طور پر اٹھا رہی ہے۔ محکمہ خوراک نے فلور ملوں پر اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔کاروبار کرتے ہیں مگر عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملیں بند کرنے ہر مجبور ہو گئے ہیں۔محکمہ خوراک نے فلور ملز کو گندم کی خریداری نہیں کر دی اور جو سٹاک ملوں کو چاہیے وہ بھی نہیں دیا جا رہا۔حکومت گندم کی خریداری کا ہدف پورا نہیں کر سکی اور فلور ملز کی گندم کو زبردستی قبضے میں لیا جا رہا ہے۔فلور مل مالکان حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں ،غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا کیسے فروخت کریں۔جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے ملیںنہیں چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملیں بند ہونے سے آٹے کی قلت پیدا ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…