ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک) سانپ نے اعتکاف پر بیٹھے نوجوان کی جان لے لی، ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک مسجد میں بلال نامی نوجوان کو اعتکاف کے دوران ایک سانپ نے ڈس لیا۔ بلال کو سانپ کاٹنے کے بعد ٹراما سینٹر
ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا، سانپ کے زہر نے نوجوان کی جان لے لی۔ بلال کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہمت میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔