پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون، پارٹ ٹوکمپوزٹ امتحانات کیلئے آن لائن داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون، پارٹ ٹو، کمپوزٹ امتحانات کیلئے دوسرے سالانہ امتحان 2019ء اور پہلے سالانہ امتحان 2020ء کیلئے آن لائن داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ کنٹرولر امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق خواہشمند امیدوار طلباء و طالبات سنگل فیس کے ساتھ21مئی 2020،ڈبل فیس کے ساتھ 3جون2020ء اور تین گنا فیس کے ساتھ 10 جون 2020ء تک

آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ریگولر طلبہ متعلقہ کالج کو جاری کردہ آن لائن پورٹل جبکہ پرائیویٹ طلبہ سرگودھا یونیورسٹی کے ایڈمیشن پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن درخواست جمع کرائیں گے۔داخلے کیلئے آن لائن پروفائل مکمل کرنے کے بعد فیس کا چالان دستیاب ہوگا جسے کسی بھی ایچ بی ایل برانچ میں جمع کرایا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں فیس کی ادائیگی کیلئے موبائل بیکنگ ایپ کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔چالان جمع کرانے کے بعد اس کی تصویر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔طلبہ کیلئے یہ لازم ہے کہ وہ آن لائن درخواست جمع کرانے کے بعددرخواست فارم کا تصدیق شدہ پرنٹ کنٹرولر امتحانات سرگودھا یونیورسٹی کے پتہ پر ارسال کریں۔‎

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…