سرائے مغل (این این آئی ) حقیقی بیٹا ہی اپنے باپ کا قاتل نکلا تھانہ سرائے مغل ایس ایچ او رب نواز نے پولیس کی نفری کے ہمراہ کاروائی کرکے قاتل ملزم کو گر فتار کر لیا 20 سالہ ملزم عابد نے قتل کا اعتراف جرم کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز تھانہ سرائے مغل پولیس ایس ایچ او رب نواز نے کاروائی کرتے ہوئے قتل ہونے والے محمد رمضان کے حقیقی بیٹے ملزم عابد کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا
ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل راب نواز نے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ قاتل ملزم عابد نے چند دن قبل اپنے باپ رمضان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا یہ واقع تھانہ سرائے مغل کے علاقہ گاؤں ہنجرائے کلاں میں پیش آیا تھا۔اب ملزم 20 سالہ عابد نے اپنے باپ کے قتل کا اعتراف جرم کرلیا۔اور آلہ قتل بھی بر آمد ہو گیا ہے اسی سلسلے میں ملزم عابد کا کہنا ہے کہ میں پسٹل صاف کر رہا تھا کہ مجھ سے فائر چل گیا مجھے کچھ پتہ نہیں چلا جبکہ پولیس نے اپنی مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔