پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

معروف ہسپتال میں کورونا پر مؤثر منصوبہ بندی نہ ہونے پر سینئر ڈاکٹر مستعفی

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے پر سینئر خاتون ڈاکٹر نے استعفیٰ دے دیا۔سینئرخاتون ڈاکٹر نے اپنے استعفے میں کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور انتہائی نگہداشت سمیت دیگر یونٹس میں بھی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں۔استعفے میں کہا گیا کہ ہسپتال میں کورونا وائرس کی بیخ کنی کیلئے مؤثر منصوبہ بندی کا فقدان ہے، آئی سی یو میں نرسنگ اسٹاف کی کمی ہے مگر کم اسٹاف کے ساتھ

آئی سی یو چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ تنقید کررہی ہے۔دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے ڈاکٹر عائشہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انتظامیہ نے ڈاکٹر عائشہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں قائم کیا گیا کورونا کمپلیکس جدید سہولیات سے آراستہ ہے، 200 بیڈزپر مشتمل کورونا کمپلیکس میں وینٹی لیٹر اور دیگر تمام سہولیات موجود ہیں جب کہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…