اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کی جانب سے تمام اعلیٰ افسران کو نیب آفیشلز کے واٹس گروپ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب اتھارٹی نے ادارے کے آفیشلز کے واٹس گروپ ختم کرنے کے حوالے سے تمام اعلیٰ افسران کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔
مراسلے کے مطابق واٹس ایپ گروپس میں نیب کی معلومات، پالیسی، سرکاری خط و کتاب شیئر کیے جاتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ واٹس ایپ گروپس میں آفیشلز کی جانب سے مختلف معاملات پر تبصروں سے ادارے کی سبکی ہوتی ہے جبکہ واٹس ایپ گروپس میں تبصرے کرنا نیب قانون ٹی سی ایس کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔