پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

قرنطینہ میں رکھے گئے 2066افراد کرونا رپورٹس منفی آنے پر اپنے گھروں کو چلے گئے

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن ) فیصل آبادآنے والے 2760 زائرین،تبلیغی جماعتوں کے ارکان،مسافراور فلائٹس سٹاف میں سے اب تک 2066افراد رپورٹس منفی آنے پرمتعلقہ اضلاع اور صوبوں میں جاچکے ہیں جن میں 297زائرین،68 تبلیغی جماعت کے افراد،متحدہ عرب امارات،بحرین اور دبئی سے آنے والے 1619مسافراور فلائٹس سٹاف کے 82،افراد شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مجموعی

طور پر آنے والے 2300 مسافروں میں سے 1619مسافرنیگیٹو ہونے کے بعدگھروں میں جاچکے ہیں جبکہ باقی تاحال کورنٹائن ہیں۔گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں اس وقت کورونا وائرس کے 51 کنفرم مریض زیر علاج ہیں جبکہ مجموعی طور پر 72، افراد کورنٹائن /زیر علاج ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سمارٹ سیمپلنگ کے دوران اب تک مختلف اداروں کے 628 ،افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں سے 296 کی رپورٹس منفی،5 پازیٹو اور 327کی کورونا وائرس رپورٹس کا انتظارہے اسی طرح کمیونٹی میں 725مشتبہ افراد میں سے 514 نیگیٹو،16 پازیٹو،37 صحت یاب اور باقی ماندہ افرادکی رپورٹس کا انتظار ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی اقدامات میں تعاون کرتے ہوئے گھروں پر رہیں، احتیاطی تدابیر پر ذمہ دارای سے عمل جاری رکھیں،انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،بار بار کم ازکم بیس سیکنڈ تک ہاتھ صابن سے دھویں۔احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل کریں تاکہ نہ صرف وہ خودبلکہ اہلخانہ کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھ سکیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…