اوکا ڑہ( آن لائن)طالب علم کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بناڈالا فحش وڈیوبنالی ویڈیووائرل کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے ہتھیالئے ملزمان کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر پولیس کو اطلاع دے دی ڈی پی او نے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی جلد گرفتاری اور فرانزک تفتیش کا حکم دے دیا مکہ مدینہ ٹائون کا رہائشی گیارویں جماعت کا طالب علم علی سرفراز کو طارق ولد طارق جاوید
، رائے تیمور ولد رائے رزاق ،اللہ رکھا ،رضوان وحید اور رانا فہیم کو اس وقت اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا جب وہ اکیڈمی سے واپس گھر جا رہا تھا ملزمان اسے اغواء کرکے سبزی منڈی اکبر روڈ پر واقع ایک فلیٹ پر لے گئے جہاں اس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی ویڈیو بھی بنا ڈالی 17سالہ علی سرفراز کی تلا ش میں جب اس کے گھر والے یہاں پہنچے تو ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر قانونی چارہ جوئی کی تو زیادتی کی ویڈیووائرل کرکے پورے خاندان کو بدنام کر دیں گے بعد ازاں ملزمان نے ویڈیو وائرل کی دھمکی دے کر مختلف اوقات میں پانچ لاکھ روپے وصول کر لئے ملزمان کی طرف سے بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری رہا تو علی سرفراز کے والد سرفراز ولد سردار محمد نے تھانہ اے ڈویژن کو درخواست دے دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ایس ایچ او کی سربراہی میںایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جس کی مانیٹرنگ ایس ڈی پی او ندیم افضال کریں گے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل کو برئوے کا رلیا جائے اور مقدمہ کی تفتیش روائیتی اور سائنسی بنیادوں پر کی جائے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو انصاف کی کٹہرے میںلانے کے لئے فرانزک سائنس لیبارٹری سے مدد لی جائے اور ڈی پی او آفس کو ہر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے