اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

رمضان کے خرچ کیلئے قونصل جنرل نے 2سو ڈالر اکائونٹ میں جمع کروائے ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پاکستانی حکام سے فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے اضافی جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پاکستانی حکام سے فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کےمطابق امریکی جیل حکام نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ٹھیک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ہیوسٹن میں تعینات پاکستان قونصل جنرل کی جانب سے حلف نامہ اور دیگر دستاویزات عدالتِ عالیہ میں جمع کرائی گئی ہیں۔وفاقی حکومت کا جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پاکستانی حکام سے فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے، قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ کو فون پر بات کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ قونصل جنرل نے رمضان کے خرچ کے لیے ڈاکٹر عافیہ کے اکاؤنٹ میں 200 ڈالر بھی جمع کرا دیے ہیں۔جمع کیے گئے جواب میں حکومت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے لیے امریکا سے رحم کی اپیل کے لیے بھی مشاورت جاری ہے، ڈاکٹر عافیہ کے لیے رحم کی اپیل ان کے اٹارنی یا جیل وارڈن کی جانب سے دائر کی جاسکتی ہے۔وفاقی حکومت کے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ قونصل جنرل نے 27 مارچ کو جانا تھا مگر کورونا وائرس کے سبب وزٹ منسوخ کر دیا۔جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پٹیشن پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا، قونصل جنرل نے جلد از جلد قونصلر رسائی کی درخواست امریکی جیل حکام کو دے رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…