اسلام آباد( آن لائن ) 16 مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور ائیر پورٹ سے 4، کوئٹہ ائیرپورٹ سے 8، اسلام آباد اور علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے 32 جبکہ جناح ایئرپورٹ کراچی سے 68 پروازیں چلیں گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صرف پی آئی اے اور
سیرین ایر لائنز کو پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اندرون ملک پروازوں میں 16 دن کی مزید توسیع کر دی گئی تھی لیکن اب اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے 16 مئی کو اندرون ملک پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کچھ دن قبل لگائی جانے والی پابندی میں 16 روز کی مزید بندش کے بعد صرف خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنا دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ جلد ہی اندرون ملک فضائی آپریشن کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا لیکن سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلے پابندی میں توسیع کرنے کے بعد اب 16 مئی سے اندرون ملک فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے شہروں میں نہیں جا سکے تھے، کچھ فضائی آپریشن بندش کا شکار بھی ہو گئے تھے، ان لوگوں کو اب ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب 16 مئی سے ملک بھر میں فضائی سفر ممکن ہو گا۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور ائیر پورٹ سے 4، کوئٹہ ائیرپورٹ سے 8، اسلام آباد اور علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے 32 جبکہ جناح ایئرپورٹ کراچی سے 68 پروازیں چلیں گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صرف پی آئی اے اور سیرین ایر لائنز کو پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے