جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

کارکردگی صفر !حکومت کرایہ کے تر جمانو ں پر چل رہی ہے، حیرت انگیز دعویٰ  کر دیا گیا

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ کارکردگی صفر حکومت کرایہ کے تر جمانو ں پر چل رہی ہے، پاکستانی تار یخ کی سب بڑی کابینہ ، وزیر و ں مشیرو ں کی فو ج ظفر مو ج ملک کو بے دردی سے لو ٹ رہی ہے،دو سا لو ں میں پنجاب حکومت نے وزیر وں مشیروں کے علاوہ 57تر جمان بنا کر

نیا ریکار ڈ قا ئم کیا۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پرویزمشرف نے اپنے باورچی سمیت سول خدمت گاروں کو 800ایکڑ زمین الاٹمنٹ کی ، شہباز شریف نے منسوخ کی ، بزدار نے پھر بحال کردی یہ کس کے باپ کا مال ہے جو اس بے دردی سے اڑایا جارہا ہے ، کوئی پوچھنے والا ہے نہ نوٹس لینے والا۔انہو ں نے کہاکہ نااہل حکومت کے باعث پاکستان کی داخلہ اور خار جہ پا لیسی دنیا کے سامنے تنہا کھڑ ی ہے ، حکومت کے پا س کو ئی حکمت عملی نہیں ہے ،بزدل نیازی جب سے اقتدار میں آیا ہے، بھارت آئے روز پاکستان کو دھمکیاں دیتا ہے۔ پہلے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا، اب آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔نواز شریف کے دور میں کبھی مودی کو ہمت نہیں ہوئی کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ بھی سکے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…